بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع مہرداد اخلاقی نے اپنے پہلے کام کے گھنٹے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس اور فوج کی فضائی دفاع کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مختص کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا: بار بار کی دھمکیوں کا جواب یہ نہیں ہے کہ ان دھمکی دینے والوں کی لفاظیوں کا لفاظیوں سے مقابلہ کیا جائے، بلکہ متعلقہ خطروں کو مزید تیاریوں اور زیادہ مؤثر دفاعی طاقت میں تبدیل کرنا ہے۔
انھوں نے مزید کہا: ہم نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ اپنے اہداف پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
وزیر دفاع نے اس پیغام کے اختتام پر یں ملک کی علاقائی سالمیت کے دفاع پر زور دیتے ہوئے واضح کیا: "ہم مٹی کھاتے ہیں، مگر مٹی دشمن کو دیتے نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ